بانی پی ٹی آئی کے  9 مئی کے واقعات پر معافی تک مذاکرات نہیں ہو سکتے ؛ احسن اقبال

31 Aug, 2024 | 07:28 PM

راو دلشاد:ماڈل ٹاؤن میں  مرکزی سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن احسن اقبال نے  میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا پی ٹی آئی کے نو مئی کے واقعات پر معافی مانگنے تک کوئی بات نہیں ہوگی۔
 مرکزی سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن احسن اقبال  نے کہا آج کے اجلاس میں بجلی کے نظام میں اصلاحات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔نواز شریف نے وفاقی و صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی ہے کہ اپنے اخراجات کم کر کے بجلی کے بلوں میں ریلیف دیا جائے۔2013 میں بھی ہم نے ورثے میں ملنے والے بجلی کے معاملے کو حل کیا
اجلاس میں پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام بارے بھی بریفنگ دی گئی۔نواز شریف نے بلدیاتی نظام میں اصلاحات کی ہدایت کی۔پارٹی کو سرگرم اور منظم کرنے کے لئے تجاویز اجلاس میں پیش کی گئیں۔آج کے اجلاس میں پارٹی کی تنظیم کو مضبوط اور وفاقی و صوبائی حکومتوں کی کارکردگی رپورٹس پیش کی گئیں
آج وہی لوگ چیخ رہے ہیں جو ان حالات کو پیدا کرنے کے ذمہ دار ہیں۔2017 میں ایک اناپرست اور ضدی نے اپنی ناتجربہ کاری سے ملکی ترقی کو تباہ کیا
آج چور مچائے شور والا معاملہ ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ یہ آج کہہ رہے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کو سہولیات نہیں دی جا رہیں۔بانی پی ٹی آئی فائیو سٹار ہوٹل جیسی جیل کاٹ رہے ہیں،میری گرفتاری سے 3 دن قبل میری سرجری ہوئی تھی،مجھے ڈاکٹروں کی ہدایت کے باوجود فزیو تھراپسٹ نہیں دیا گیا،ہمیں تو اپنے وکلا سے ملنے کی اجازت نہیں تھی۔
  احسن اقبال نےبتایا  کہ بانی پی ٹی آئی کو اسی سیل میں رکھا گیا ہے جس میں مجھے رکھا گیا تھا۔اگر وہ سیل غلط ہے تو بانی پی ٹی آئی کو پہلے مجھ سے معافی مانگنی چاہیئے
ہم نے بانی پی ٹی آئی سے کوئی بدلہ نہیں لیا۔ان کی چیخیں نکل رہی ہیں، یہ این آر او چاہتے ہیں۔انہیں این آر او نہیں ملے گا۔انہیں رسیدیں دکھانا پڑی گی
یہ ہم سے بھی رسیدیں مانگتے تھے۔190 ملین پاونڈ سے متعدد یونیورسٹیاں اور ہسپتال بن سکتے تھے۔
انہوں نے چند ہیروں کے لئے اتنا پیسہ ضائع کر دیا۔انہیں خود کو بے گناہ ثابت کرنا ہو گا۔ورنہ انہیں اپنے جرائم کا حساب دینا ہو گا۔بانی پی ٹی آئی کو جیل میں سہولتیں دینا ہماری فراخ دلی ہے۔پنجاب حکومت نے 14 روپے فی یونٹ ریلیف دے دیا ہے۔اس کے ساتھ ہم پاور سیکٹر میں 4 دہائیوں کے نقائص دور کرنے پر کام کر رہے ہیں
2013 میں 18، 18 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ ختم کی تو آئندہ ایک دو سالوں میں بجلی کی نرخوں میں کمی لائیں گے۔کل وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے اور دیگر قائدین سے بھی ملیں گے۔بلدیاتی انتخابات بھی قوانین میں ترمیم کے فوری بعد ہو جائیں گے۔بانی پی ٹی آئی کے طرز سیاست سے 9 مئی کے واقعات پر معافی تک مذاکرات نہیں ہو سکتے۔9 مئی پاک فوج کا 11 ستمبر ہے۔پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا سیل پوری دنیا میں پاکستان کو بدنام کرنا رہا ہے۔امریکی کانگریس میں قرارداد بھارتی لابی سے مل کر منظور کروائی گئی۔ایسے لوگوں سے کیسے مذاکرات ہو سکتے ہیں۔
پی تی آئی کو ملک دشمن سیاست پر قوم سے معافی مانگنا ہو گی پھر ان سے بات ہو سکے گی۔ملک میں مہنگائی میں کمی آئی ہے جو مثبت اشاریے ہیں
آج مہنگائی، بے روزگاری، قرضوں کے حجم میں کمی آئی ہے،سٹاک مارکیٹ آج بہتر ہو رہی ہے۔آج ملک میں امن اور پالیسیوں کے استحکام کی ضرورت ہے
نواز شریف کا لندن جانے کا ابھی کوئی حتمی پلان نہیں  ہے ۔

مزیدخبریں