بڑے ہسپتالوں میں انتظامی بحران،سربراہان کی تعیناتی نہ ہوسکی 

31 Aug, 2024 | 06:57 PM

 زاہد چوہدری :شہر کی اہم اور بڑی علاجگاہیں ایڈہاک ازم کا شکار  ہوگئیں ۔مستقل ایم ایس اور انتظامی سربراہ نہ ہونے سے مالی و انتظامی امور متاثر ہونے لگے ۔ میو ، جناح، لیڈی ایچیسن ، پی آئی سی ، انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ میں انتظامی سربراہ کے عہدے خالی  ہیں 
میو ہسپتال ایک سال سے مستقل ایم ایس سے محروم ہے اور عارضی چارج پر کام چلانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ جناح ، لیڈی ایچیسن ہسپتال بھی مستقل ایم ایس سے محروم ہیں ۔ چیف ایگزیکٹو پی آئی سی کے عہدے پر بھی ایک سال سے زائد عرصہ سے مستقل تعیناتی نہیں ہوسکی ۔ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ بھی ڈیڑھ سال سے مستقل ایگزیکٹو ڈائریکٹر سے محروم ہے ۔
محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ متعدد بار کوشش کے باوجود تاحال پسند و ناپسند کے باعث بڑے ہسپتالوں کے انتظامی عہدوں پر مستقل تعیناتی نہیں کر سکا ۔

مزیدخبریں