لاہور کے 11 ہزار سے زائد سکولز فنڈز سے محروم ، بل بھی ادا نہ ہوسکے 

31 Aug, 2024 | 06:25 PM

 سٹی 42: نیا تعلیمی سال شروع ہوگیا ۔ نان سیلری بجٹ کی پہلی قسط جاری نہ ہوسکی۔ سکول سربراہان کے پاس بجلی کے بلز جمع کروانے تک کے پیسے موجود نہیں  ہیں لاہور کے سکولوں کو پہلی سہ ماہی کی قسط کی مد میں17 کروڑ جاری ہونا تھے۔جون ،جولائی اور اگست گزر جانے کے باوجود فنڈز سکولوں کو جاری نہ ہوسکے

تین ماہ گزر گئے لیکن ایجوکیشن اتھارٹی نے سکولوں کو نان سیلری بجٹ کی پہلی قسط جاری نہ کی،اساتذہ کا کہنا ہے کہ جون ،جولائی اور اگست گزر جانے کے باوجود فنڈز سکولوں کو جاری نہیں ہوسکے۔اس وقت سکول سربراہان کے پاس بجلی کے بلز جمع کروانے تک کے پیسے موجود نہیں ۔سکول سربراہان نے ایجوکیشن اتھارٹی سے فنڈز جاری کرنے کا مطالبہ کردیا۔ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کا کہنا ہے کہ پیسے ملتے ہی سکولوں کو فنڈز جاری کر دیئے جائیں گے

مزیدخبریں