راو دلشاد: بجلی صارفین کو 14 روپے فی یونٹ کا ریلیف دیا گیا لیسکو کے8 لاکھ 40 ہزار سے زائد صارفین مستفید ہوئے وزیراعظم نے200 یونٹ والے صارفین کو50 ارب کا ریلیف دیا۔سینئروزیرمریم اورنگزیب نےبجلی بلوں میں ریلیف کی تفصیلات جاری کردیں۔
لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 8 لاکھ 40 ہزار صارفین کو ریلیف دیا گیا۔ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 6 لاکھ 53 ہزار 883 صارفین کو ریلیف ملا ۔فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کے 5 لاکھ 6 ہزار 139 صارفین کو ریلیف ملا۔گوجرانوالہ الیکٹرک سپلائی کے 7 لاکھ 31 ہزار 305 صارفین کو ریلیف دیا گیا۔اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 7 لاکھ 85 ہزار 550 صارفین کو ریلیف ملا ۔مریم اورنگزیب کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ایک سے 200 یونٹ استعمال کرنے والے بجلی صارفین کو 50 ارب روپے کا ریلیف دیا ۔ 200 یونٹ استعمال کرنے والے بجلی صارفین کو مفت سولر سسٹم فراہم کریں گے ۔201 سے 500 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو بلاسود سولر سسٹم آسان اقساط پر ملے گا ۔پنجاب کے عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف کی فراہمی کے لئے 46 ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے
بجلی بلوں میں ریلیف کس کو ملا، تفصیلات سامنے آگئیں
31 Aug, 2024 | 06:10 PM