بجلی بلوں میں فی یونٹ 14روپے کا ریلیف عوام کے لئے ٹھنڈی ہوا کا جھونکا  ؛ سپیکر پنجاب اسمبلی 

31 Aug, 2024 | 05:59 PM

 راو دلشاد: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے ملاقات کی،، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے قائد محمد نواز شریف، وزیر اعلی مریم نواز کو بجلی بل ریلیف پروگرام کے اجرا پر مبارکباد دی

وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ صوبائی کابینہ نے عوام دوست پروگرام کی منظوری دیکر تاریخ ساز اقدام کیا۔ عوام کا پیسہ ماضی کی روایات کے برعکس اب عوام کو ریلیف پر ہی خرچ ہو رہا ہے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہاکہ بجلی بلوں میں فی یونٹ 14روپے کا ریلیف عوام کے لئے ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ہے۔ملاقات میں سیاسی صورتحال اور صوبائی اسمبلی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا-پنجاب کے ترقیاتی پراجیکٹس پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی- سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے بجلی بل پر 46ارب روپے کے ریلیف دینے کو تاریخ ساز اقدام قرار دیا- سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب بھی موجود تھیں

مزیدخبریں