400کالجز میں پرنسپل کی تعیناتیاں ، ہائر ایجوکیشن نے میرٹ بتا دیا 

31 Aug, 2024 | 05:47 PM

عمران یونس: حکومت پنجاب کی منظوری کے بعد محکمہ ہائر ایجوکیشن نے 400 کالجز میں مستقل پرنسپل کی تعیناتی کا کرائیٹیریا جاری کر دیا
400 سرکاری کالجز میں پرنسپلز کی خالی اسامیوں پر تعیناتی کیلئے محکمہ ہائر ایجوکیشن نے پرنسپل کی تعیناتی کا کرائیٹیریا جاری کر دیا ہے۔ پرنسپلز کی تعیناتی کیلئے درخواستیں 10 ستمبر تک وصول کی جائینگی۔ امیدوار کی تعلیمی قابلیت کے نمبر 10 ہونگے۔ اے سی آرز کے 20 نمبر، مدت ملازمت کے 10 اور سنیارٹی کے 5 نمبر مختص کیئے گئے ہیں۔ ایڈمنسٹریٹو تجربہ کے 20 نمبر، کالج پوسٹنگ کے 10،ٹریننگ ورکشاپ کے 5 نمبر مختص کیئے ہیں۔ اسی طرح رزلٹ کے 10 اور انٹرویو کے بھی 10 نمبر مختص کیئے گئے ہیں۔ انٹرویو پینل ٹاپ 3 میں سے کسی ایک کو چنے گا۔ پرنسپلز کو 3 سال کیلئے تعینات کیا جائے گا

مزیدخبریں