راو دلشاد: مسلم لیگ (ن )کے اعلیٰ سطح مشاورتی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی حکومت کی کارکردگی سے آگاہ کیااور وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب حکومت کی کارکردگی سے پارٹی سربراہ کو آگاہ کیا
ذرائع کے مطابق ن لیگ کانیابلدیاتی ایکٹ2024جلدپنجاب اسمبلی سے منظور کرانے کا فیصلہ کیا گیا ۔بلدیاتی انتخابات رواں سال ہی کروانے پر اتفاق ہوا، بلدیاتی انتخابات رواں سال نومبر یا دسمبر میں کروانے پر اتفاق کیاگیا،
نوازشریف نے وفاقی و صوبائی حکومتوں کو اپنے اخراجات کم کرنے کی ہدایت کر دی۔ن لیگ نے آئندہ چندروزمیں پارٹی کی تنظیم سازی پر مبنی اہم اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا نواز شریف نے آئندہ اجلاس میں پارٹی کی تنظیم سازی پر رپورٹ پیش کرنیکی ہدایت کی ۔ فضل الرحمان اور محمود خان اچکزئی سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں سے بات چیت جاری رکھنےکافیصلہ کیا گیا ۔
مسلم لیگ ن کے اجلاس میں خواجہ آصف نے پی ٹی آئی سے مذاکرات نہ کرنے کا مشورہ دیا۔سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے نئے بلدیاتی نظام پر ان پٹ دی
بلدیاتی انتخابات، بڑا فیصلہ ہوگیا
31 Aug, 2024 | 04:38 PM