60 مرتبہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالی گاڑی پکڑی گئی

31 Aug, 2024 | 03:38 PM

عرفان ملک:ای چالاننگ میں ففٹی مکمل کرنے والی گاڑی پکڑی گئی،کار ڈرائیور نے 44 مرتبہ ٹریفک سگنل، 16 مرتبہ لین لائن کی خلاف ورزی کی۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی او لاہور عمارہ اطہرکا کہناتھا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ہونے والے ای چالان نادہندگان کےخلاف گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، اب شہریوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سوچ سمجھ کر کرنا ہوگی، 60 مرتبہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی کو دھر لیا گیا۔
کار ڈرائیور نے 44 مرتبہ ٹریفک سگنل، 16 مرتبہ لین لائن کی خلاف ورزی کی،مال روڈ، جیل روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ، فیروز پور روڈ، وحدت روڈ سمیت اہم شاہراہوں پر ٹیمیں موجود ہیں۔
ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز سے مستفید نہیں ہوسکتے، سیف سٹی اور پولیس خدمت مراکز، ڈرائیونگ لائسنس ایشوینس مینجمنٹ سسٹم کو انٹیگریڈ کردیا گیا۔

عمارہ اطہرکا مزید کہناتھا کہ ای چالان سے بچنے کے لئے گاڑیوں کی نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کےخلاف بھی کریک ڈاؤن جاری ہے، منعظم ٹریفک کےلئے شہریوں کو ٹریفک قوانین کا احترام کرنا ہوگا۔

مزیدخبریں