ٹوکن ٹیکس میں رعایت کا آخری روز،پیر سے لاہور میں ناکہ بندی کا آغاز ہوگا

31 Aug, 2024 | 02:52 PM

علی ساہی: ٹوکن ٹیکس میں10فیصدرعایت کا آخری روز،کل سے ڈیفالٹرز کے خلاف ناکے لگیں گے۔

تفصیلات کے مطابق موٹر برانچ لاہورنےرعائتی پیریڈ کے دوران 5ارب40کروڑکےٹیکس وصول کیے،موٹر برانچ نے 3ارب 42کروڑ سے زائد صوبائی ٹیکس وصول کیے۔

ڈائریکٹرموٹرز لاہورچوہدری آصف کا کہناتھا موٹربرانچ نے1ارب 97کروڑ سے زائد وفاقی ٹیکس وصول کئے،گزشتہ سال کی نسبت 1ارب سے زائد کا ٹیکس اکٹھا کیا، پیر سے شہر بھر میں ناکہ بندی کا آغاز کیا جائے گا،شہری رات 12بجےٹوکن ٹیکس رعائت سےمستفیدہوسکتےہیں۔

مزیدخبریں