ڈرگ کورٹ لاہور کے ماہ اگست میں 58  مقدمات کے فیصلے

31 Aug, 2024 | 12:31 PM

ملک اشرف: ڈرگ کورٹ لاہور کے ماہ اگست میں 58  مقدمات کے فیصلے ، 13 لاکھ 80 ہزار جرمانہ اور قید کی سزا ، ڈرگ کورٹ لاہور میں اب کوئی مقدمہ زیر التواء نہیں ہے۔

چیئرمین ڈرگ کورٹ لاہور محمد نوید رانا کی کارکردگی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ کو موصول  ہوئی ہے، جس کے مطابق ڈرگ کورٹ لاہور نے ماہ اگست میں 58  مقدمات کے فیصلے کئے ، 13 لاکھ 80 ہزار جرمانہ اور ایک  ماہ 19 دن قید کی سزا سنائی ، ماہ اگست میں کوئی کیس زیر التواء نہیں تھا۔

 58 نئے کیس نئے دائر ہوئے ، ان کے بھی فیصلے کردئیے گئے  ہیں ، ڈرگ کورٹ لاہور میں اب کوئی کیس زیر التواء نہیں یے، پاکستان کی پہلی عدالت، ڈرگ کورٹ لاہور جہاں زیرالتوا مقدمات کی تعداد زیرو ہوگئی  ذرائع کے مطابق چئیرمن ڈرگ کورٹ لاہور محمد نوید رانا  کارکردگی رپورٹ میں پورے پنجاب میں نمبر ون قرار ہے

مزیدخبریں