پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کے گھر  میں آگ بھڑک اُٹھی

31 Aug, 2024 | 12:25 PM

ویب ڈیسک:  پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) رہنما شیرافضل مروت کے گھرمیں آگ بھڑک اٹھی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق لکی مروت میں واقع پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کے آبائی حجرے میں اچانک آگ لگ گئی۔ آگ سے فرنیچر وغیرہ کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آگ لگنے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا۔

شیرافضل مروت کا کہنا ہے کہ ان کے حجرے میں آگ نامعلوم افراد نے لگائی ہے۔ آگ لگانے والے وہی ہیں جنہوں نے اسلام آباد میں مجھ پر حملہ کیا تھا۔

مزیدخبریں