بھارتی اداکارہ شہناز گل کی مشہور پاکستانی گانے پر بنی ویڈیو

31 Aug, 2024 | 12:19 PM

ویب ڈیسک:بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ شہناز گل بھی پاکستانی فیمس گلوکار ’عدنان دھول ‘ کے سپرہٹ گانے کی فین نکلیں، انسٹاگرام پر شہناز گل نے اپنی ویڈیو شیئر کی جس کےبیک گراونڈ میں ’پردیس کٹیندا‘ گانے کا استعمال کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے رئیلٹی ٹی وی شو بگ باس سے شہرت حاصل کرنے والی ماڈل، گلوکارہ و اداکارہ شہناز گِل بھی پاکستانی گانے کی فین نکلیں، شہناز گل نے بگ باس کے 13ویں سیزن میں بطور کنٹیسٹنٹ اپنی پہچان بنائی تھی جس کے بعد سال 2023 میں ریلیز ہونے والی سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ سے بالی وڈ میں ڈیبیو دیا۔

شہناز گل اس فلم کے بعد پنجابی فلم 'حوصلہ رکھ' اور ’تھینک یو فار کمنگ‘ جیسی فلموں میں معاون کردار نبھاتی نظر آئیں جبکہ وہ گلوکاروں کیساتھ انکی میوزک ویڈیوز میں کام کرتی رہتی ہیں۔

شہناز گِل نے  اپنی ایک بلیک اینڈ وائٹ ویڈیو انسٹاگرام کی زینت بنائی جو ناصرف بھارتی بلکہ پاکستانی چاہنے والوں میں بھی خوب مقبول ہوئی ہے،اس رِیل کے پاکستان میں چھا جانے کی اصل وجہ کوئی اور نہیں بلکہ اس میں لگا بیک گراؤنڈ میوزک ہے جو پاکستان کے ٹرینڈنگ گانوں میں سے ایک ہے۔

اداکارہ نے بیک گراؤنڈ میوزک کیلئے گلوکارعدنان دھول کا گانا ’پردیس کٹیندا‘ کا استعمال کیا جو مختصر ویڈیوز میں بےشمار صارفین استعمال کر چکے ہیں اور ایک وائرل ٹرینڈگ سونگ بھی ہے۔

شہناز گل سے قبل اس گانے پر کپل شرما، روبینہ دلائیک و دیگر معروف شخصیات بھی اس پر مختصر ویڈیوز شیئر کر چکے ہیں۔

 یہ گانا عدنان دھول نے   15 جولائی 2023 کو اپنے آفیشل یوٹیوب چینل پر جاری کیا جو شائقینِ موسیقی کے دلوں میں اپنی جگہ بنانے میں فوراً ہی کامیاب ہوگیا تھا اور دن بہ دن اس کی شہرت میں اضافہ ہی دیکھنے کو مل رہا ہے۔

مزیدخبریں