ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گرلز ہاسٹل کے واش روم میں خفیہ کیمرے، تصاویر اور ویڈیوز لیک

 گرلز ہاسٹل کے واش روم میں خفیہ کیمرے، تصاویر اور ویڈیوز لیک
کیپشن: hidden camera
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے گرلز ہاسٹل کے واش روم میں خفیہ کیمرے لگائے جانے کے انکشاف پر کہرام مچ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آندھرا پردیش کے انجینئرنگ کالج میں لڑکیوں کے ہاسٹل کے واش روم میں مبینہ طور پر خفیہ کیمرہ سامنے آنے کے بعد طلبہ نے شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج کیا۔

گزشہ شب ایک طالبہ نے اپنے ہاسٹل میں موجود واش روم میں نصب ایک خفیہ کیمرہ برآمد کیا تھا، جس کے بعد کالج میں ہنگامہ مچ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خواتین کے ہاسٹل کے واش روم سے 300 سے زائد تصاویر اور ویڈیوز لیک ہوئیں جو کچھ لوگوں نے یہ ویڈیوز خریدی بھی ہیں۔

دعویٰ کیا جارہا ہے کہ کیمرے سے خفیہ طور پر طالبات کی ویڈیوز بنائی گئی تھیں، جو اسی کالج کے ایک سینئر طالب علم نے لیک اور فروخت کیں،طالبعلم کو گرفتار کرلیا گیا ہے تاہم اس کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار طالبعلم کے لیپ ٹاپ سے لڑکیوں کی 300 ویڈیوز بھی برآمد ہوئی ہیں، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے طالب علموں اور کالج کے عملے کی موجودگی میں گرفتار ملزم کے لیپ ٹاپ، موبائل فون اور دیگر الیکٹرانک گیجٹس کی جانچ پڑتال کی لیکن ان میں کوئی قابل اعتراض ثبوت نہیں ملا۔

طالبات کی جانب سے اس واقعے پر شدید احتجاج کیا گیا اور ”ہم انصاف چاہتے ہیں“ کے نعرے بھی لگائے گئے۔

 دوسری جانب کالج انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ گرلز ہاسٹل میں کوئی خفیہ کیمرے نہیں ملے، تاہم پولیس کی جانب سے تحقیقات میں ہم مکمل تعاون کر رہے ہیں۔