خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس، ملزمہ پر حراستی تشدد بارے تحریری حکم جاری

31 Aug, 2024 | 10:06 AM

ملک اشرف: خلیل الرحمان قمرمبینہ ہنی ٹریپ کیس،لاہورہائیکورٹ نےملزمہ پرحراستی تشددبارےتحریری حکم جاری کردیا۔

تفصیلات کےمطابق لاہورہائیکورٹ نے نامزدپولیس افسران کےخلاف کارروائی کا حکم دے دیا، دوران حراستی ملزم پرتشددکرنا2022کےقانون کےتحت جرم ہے۔

  تحریری حکم میں کہا گیا آمنہ عروج پر تشدد کرنےوالوں کےخلاف تحقیقات کی ضرورت ہے، ڈی جی ایف آئی اے متعلقہ پولیس افسروں کےخلاف کارروائی کر کے رپورٹ جمع کروائیں۔
جسٹس طارق سلیم شیخ کا آمنہ عروج کی والدہ کی درخواست پر 2صفحات کاتحریری فیصلہ جاری کیا گیا، تحریری حکم میں مزید کہا گیا کہ آمنہ عروج کی میڈیکل رپورٹ میں جسمانی ریمانڈ کے دوران تشدد ہونا پایا گیا۔

مزیدخبریں