کراچی: نجی ہسپتال کے واش روم میں خاتون بچے کو جنم دیکر فرار

31 Aug, 2024 | 09:47 AM

فاران خان: کراچی میں ممتا کی سنگدلی کا واقعہ, خاتون نجی ہسپتال کے واش روم میں بچے کو جنم دینے کے بعد فرار ہوگئی.

تفصیلات کے مطابق  کراچی کے علاقے کھارادر میں واقع نجی ہسپتال کے واش روم سے نومولود ملا ہے، ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ایک خاتون مبینہ طور پر ڈرپ لگوانے اہلخانہ کے ساتھ ہسپتال آئی تھی، باتھ روم گئی جہاں اس نے بچے کو جنم دیا اور بغیر اطلاع دیے فرار ہو گئی۔

 ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عملے نے بچے کو واش روم سے نکال کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی، بچے کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے جہاں اس کی جان بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

 دوسری جانب نجی ہسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خاتون کی تلاش کے لیے کھارادر پولیس کو اطلاع دے دی گئی ہے اور اس حوالے سے سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی دیکھی جا رہی ہیں۔

مزیدخبریں