ملک اشرف:ہائیکورٹ میں آج سےتمام نوعیتوں کی درخواستوں کی وصولی کاآغاز ہوگیا، پرنسپل سیٹ پر2ستمبر سےچیف جسٹس سمیت20ججزمقدمات کی سماعت کرینگے۔
پرنسپل سیٹ پرمقدمات کی سماعت کرنیوالےججزمیں چیف جسٹس عالیہ نیلم،جسٹس شجاعت علی خان ،جسٹس عابد عزیز شیخ،جسٹس شمس محمود مرزا،جسٹس سید شہباز علی رضوی ،جسٹس فیصل زمان خان ،جسٹس مسعود عابد نقوی،جسٹس چوہدری محمد اقبال ،جسٹس اسجد جاوید گھرال ، جسٹس طارق سلیم شیخ شامل ہیں۔
علاوہ ازیں جسٹس انوار الحق پنوں ،جسٹس فاروق حیدر ،جسٹس رسال حسن سید،جسٹس احمد ندیم ارشد ،جسٹس محمد طارق ندیم،جسٹس محمد امجد رفیق ،جسٹس عابد حسین چٹھہ ،جسٹس علی ضیاء باجوہ ،جسٹس سلطان تنویر احمد اور جسٹس راحیل کامران شامل ہیں۔
پیرتاجمعرات9ڈویژن بینچ بھی مختلف نوعیت کےمقدمات کی سماعت کیاکرینگے،جسٹس علی باقرنجفی اور جسٹس عاصم حفیظ صرف 6ستمبرکوپرنسپل سیٹ پرسماعت کرینگے۔