ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہاں زیب خان کا استعفیٰ منظور

31 Aug, 2024 | 08:56 AM

بابر شہزاد تُرک: وزیراعظم شہبازشریف نے ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہاں زیب خان کا استعفیٰ منظور کر لیا،جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کو ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کا اضافی چارج تفویض کر دیا گیا،ساجد محمود کو جوائنٹ سیکرٹری (سی پی 2) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات کر دیا گیا۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔

مزیدخبریں