15کی کال کاڈراپ سین، کالرہی ماسٹرمائنڈنکلا

31 Aug, 2024 | 08:45 AM

فاران یامین: برکی میں گزشتہ رات 2لاکھ17ہزارکی روڈرابری کی15کی کال کاڈراپ سین،سفیان کالرہی روڈرابری کاماسٹرمائنڈنکلا۔

ایس پی کینٹ کے مطابق ملزم سفیان نے2 لاکھ 17 ہزار کی رقم خورد برد کیلئے رابری کا جھوٹا ڈرامہ رچایا،ملزم نے کسی کو سکریپ دینے کیلئے2لاکھ 17 ہزار روپے لیے تھے،ملزم نے شہری کے پیسے ہڑپنے کیلئے پلاننگ کے تحت روڈ رابری کا ڈرامہ کیا۔

ایس پی کینٹ نے بتایا کہ ملزم زیادہ دیرپولیس کوچکما نہ دےسکا دوران انٹیروگیشن سچ تسلیم کر لیا،رابری کی جھوٹی کال پر ملزم سفیان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزیدخبریں