ڈالر کے مقابل پاکستانی روپیہ سری لنکن روپے سے نیچے آگیا

31 Aug, 2023 | 10:29 PM

ویب ڈیسک:  ایک بار  پھر  ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ کی ویلیو سری لنکن روپے سے نیچےچلی گئی ہے۔

چار ماہ پہلے مئی میں بھی پاکستانی روپے کی ڈالر کے مقابلہ مین قدر سری لنکا کے روپیہ سے کم ہو گئی تھی تاہم بعد ازاں زرمبادلہ کے ذخائر بڑھنے اور درآمدی بل کو قدرے کنٹرول کر لئے جانے کے بعد روپیہ کی قدر کچھ بہتر ہو گئی تھی۔

جمعرات کے روز  اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید 3 روپے 50  پیسے مہنگا ہوکر 323 روپےکا ہوگیا۔ اس وقت ایک ڈالر 320 سری لنکن روپے کے برابر ہے۔ مئی میں ایک ڈالر 305 پاکستانی روپے جب کہ 304 سری لنکن روپے کے برابر تھا۔

کرنسی مارکیٹ میں گزشتہ  تین ماہ میں بھارتی روپے کی ڈالر کے مقابل قدر میں 25 پیسے بہتری ہوئی ہے اور  ایک ڈالر 82.75 بھارتی روپےکے برابر ہوگیا ہے۔

گزشتہ تین مہینوں میںبنگلہ دیشی کرنسی نسبتاً مستحکم رہی تاہم اس کی قیمت میں بھی ڈالر کے مقابلہ میں دو ٹکہ کمی ہوئی۔ آج ایک ڈالر 109 بنگلادیشی ٹکے کے برابر ہوگیا ہے۔

نیپالی روپیہ تین ماہ بعد بھی ڈالرکے مقابلےمیں 132 روپیہ کی سطح پر مستحکم ہے۔ ایک ڈالر کے مقابلے میں بھوٹانی کرنسی نگلترم اعشاریہ 75 معمولی کمی سے82.75 نگلترم ہوگیا ہے جسے مستحکم قرار دیا جا سکتا ہے۔

 تین ماہ کے دوران پڑوسی ملک افغانستان کی کرنسی جنوبی ایشیائی ممالک کے برعکس بہتر  پرفارمنس دکھائی اور  ڈالر کی قیمت 6 افغانی کم ہوئی۔ اس وقت  ایک ڈالر 81 افغانی کے برابر ہے۔

مزیدخبریں