سٹی 42: بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف لبرٹی مارکیٹ میں شہری سراپا احتجاج ہیں ۔
شہریوں کی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف نعرے بازی جاری ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول ، بجلی ،گیس کی قیمتوں میں اضافے نے جینامحال کر دیا ہے۔سفیدپوش طبقے کیلئےدو وقت کی روٹی پوری کرنا مشکل ہو گیاہے ۔روز مرہ ضروریات کی اشیاء قوت خرید سے باہر ہو چکی ہیں۔شہریوں کا حکومت سے مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کامطالبہ کر دیا ۔
بڑھتی ہوئی مہنگائی، لبرٹی مارکیٹ میں شہری سراپا احتجاج
31 Aug, 2023 | 09:33 PM