ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف آئی اے کی کارروائی ، آن لائن جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم گرفتار

 ایف آئی اے کی کارروائی ، آن لائن جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم گرفتار
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کی ایبٹ آباد میں کارروائی ، آن لائن جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا ۔ 

ملزم محمد عادل شکایت کنندہ کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز نشر کرنے اور بلیک میل کرنے میں ملوث تھا۔ ملزم نے متاثرہ کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز واٹس ایپ کے ذریعے شیئر کیں.   ملزم نازیبا تصاویر و ویڈیوز کی آڑ میں متاثرہ کو بلیک میل کر رہا تھا۔ملزم کو مانسہرہ سے گرفتار کیا گیاجبکہ ملزم کے قبضے سے 2 موبائل فونز اور سمز برآمد کر لی گئی۔ ملزم کے موبائل فونز کو فرانزک تجزیے کے لئے لیب بھجوایا جائے گا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم گزشتہ کئی ماہ سے شکایت کنندہ کو ہراساں کر رہا تھا،ملزم  کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔