ویب ڈیسک: پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے کرکٹ کے میگا ایونٹ ایشیا کپ میں شریک ٹیموں کی وردیوں پر میزبان پاکستان کا نام نہ لکھے جانے کی وجہ سامنے آ گئی۔
ایشیئن کرکٹ کونسل کے صدر جے شا کا پاکستان کے متعلق تعصب کھل کر سامنے آ گیا ، میزبان یعنی پاکستان کا نام نہ لکھنے سے متعلق جے شاہ کی سرردگی میں ایک سال پہلے کئےگئے فیصلے کی وجہ سے ایشیا کپ میں شریک ٹیموں کی کِٹ پر پاکستان کا نام نہیں لکھا گیا ۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری اور صدر ایشیئن کرکٹ کونسل نے انتہاپسندی کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے صوابدیدی اختیارات کو پاکستان کے خلاف استعمال کیا اور ایشیا کپ میں شریک ٹیموں کی شرٹس سے میزبان یعنی پاکستان کا نام نہ لکھنے کا فیصلہ کیا۔
ایشیا کپ کا افتتاحی میچ بدھ کے روز پاکستان کے شہر ملتان مین ہوا، پاکستان اور نیپال کے پلیئرز کی کِٹ پر پاکستان کا نام نہ ہونے پر سوشل میڈیا پر کرکٹ کے شائقین کی جانب سے یہ ایشو اٹھایا گیا۔ شائقین کی تنقید کے جواب میں پی سی بی کا یہ موقف سامنے آیا کہ گذشتہ سال ایشین کرکٹ کونسل میں فیصلہ ہوا تھا کہ آئندہ ایشیا کپ میں سال اور میزبان ملک کا نام نہیں لکھا جائے گا۔