عظمت اعوان: نگراں وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کے جنرل ہسپتال کے متعدد دوروں اور ایم ایس تک کی برطرفی کے باوجود مریضوں کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ہسپتال انتظامیہ کے سر پر جوں تک نہ رینگی، ہسپتال کی وارڈوں میں ائیرکنڈیشنر اب بھی خراب ہیں اور دیگر سہولیات کا حال بھی بہتر نہیں ہو پایا۔
جنرل ہسپتال کے سکن وارڈ میں شدید گرمی میں اے سی بند ہونے سے مریضوں کا برا حال ہے۔وارڈ کے پنکھے کی ہوا بھی مریضوں تک نہ پہنچے پر مریض خود کو ہاتھ کے پنکھوں سے ہوا دینے لگے،
جبکہ وارڈ کے واش روم کی حالت بھی ابتر ہے۔ گندگی اور بدبو سے مریضوں کو مزید پریشان کن انفیکشنز لگنے کا خطرہ ہے۔
متعلقہ طبی ماہرین کے مطابق سکن کے مرض میں آنے والے مریضوں کی گرمی سےسکن مزیدخراب ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔