ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عسکری ٹاور حملہ ، ملزمان کو شناخت پریڈ کیلئے 7 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا

 عسکری ٹاور حملہ ، ملزمان کو شناخت پریڈ کیلئے 7 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین : عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کا معاملہ ، انسداد دہشت گردی عدالت نے 8 ملزمان کو شناخت پریڈ کیلئے سات روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ۔

انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے سماعت کی ، گلبرگ پولیس نے ملزمان کو عدالت پیش کیا ۔تفتیشی افسر نے ملزمان کی شناخت پریڈ کی استدعا کی اور عدالت کو بتایا کہ ملزمان عسکری ٹاور حملہ کیس ملوث ہیں ،شناخت پریڈ کی اجازت دی جائے جس پر عدالت نے 8 ملزمان کو شناخت پریڈ کیلئے سات روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا اور 7 ستمبر کو شناخت پریڈ مکمل کرکے دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ۔ملزمان کیخلاف تھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج ہے۔