ڈالر مہنگا ہونے سے سونا کی قیمت میں بڑا اضافہ،غریب کی پہنچ سے باہر

31 Aug, 2023 | 05:20 PM

سٹی 42: ڈالر مہنگا ہونے سے سونے کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ ہو  گیا ۔ 
عالمی مارکیٹ میں سونا 7 ڈالر مہنگاہوکر 1945 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا،ڈالر مہنگا ہونے سے صرافہ بازار میں سونا مہنگاہوا ۔ایک تولہ سونا 3400 روپے مہنگا ہوکر 2 لاکھ 39 ہزار 800 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونا 2915 روپے اضافے سے 2 لاکھ 5 ہزار 590 روپے کا ہوگیا ہے۔ایک تولہ چاندی 50 روپے اضافے سے 2900 روپے پر پہنچ گئی۔

واضح رہے گزشتہ روز  ایک تولہ سونا 2900 روپے مہنگا ہوا  جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 2 لاکھ 36 ہزار 400 روپے پر پہنچ گئی تھی ۔

مزیدخبریں