پنجاب ریوینیو اتھارٹی نےشہریوں کیلئے بڑی آسانی فراہم کر دی

31 Aug, 2023 | 05:20 PM

کلیم اختر: پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ٹیکس پیئرز کی آسانی کے پیش نظر انقلابی اقدام کر دیا۔ سرکاری خزانے میں ٹیکس بروقت جمع کروانے کیلئے تمام پرائیویٹ بنکوں کو بااختیار بنا دیا۔ 

ٹیکس دہندگان نیشنل بنک اور بنک آف پنجاب میں جانے کے ساتھ ساتھ اب نجی بنکوں کی آن لائن اپلیکیشن کی مدد سے ٹیکس کی ادائیگی کی سہولت سے مستفید ہو سکیں گے۔
پنجاب ریونیو اتھارٹی کی جانب سے ٹیکس پیئرز کی سہولت کے پیش نظر ٹیکس کی ادائیگی کا طریقہ کار مینوئل سسٹم سے آن لائن کر دیا گیا ہے ۔ ٹیکس پیئرز اپنے متعلقہ بنک میں موجود اکاونٹ کے ذریعے براہ راست ٹیکس کی ادائیگی کر سکیں گے اور ٹیکس دہندگان متعلقہ بنک کی آن لائن اپلیکیشن کی مدد سے بھی ٹیکس کی ادائیگی کی سہولت سے مستفید ہو سکیں گے۔

اس سے قبل ٹیکس پیئرز کو ٹیکس کی ادائیگی کے لئے نیشنل بنک یا بنک آف پنجاب میں جانا پڑتا تھا اور بینک کے پہلے سے مصروف کارکن انہیں انتظار کراتے تھے۔  اب ٹیکس کی ادائیگی آن لائن ہونے سے ٹیکس دہندہ شہریوں کا وقت اور توانائی بھی بچیں گے اور نیشنل بنک اور بنک آف پنجاب کے سٹاف پر کام کا بوجھ بھی کم ہوجائے گا ۔

اسکےساتھ سرکاری خزانے میں ٹیکس بروقت جمع کروانے کیلئے تمام پرائیویٹ بنکوں کو بااختیار بھی بنا دیا گیا ہے اس اقدام سے توقع ہے کہ ٹیکس کی بروقت ادائیگی کی شرح بڑھنے سے ریوینیو جنریشن پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

مزیدخبریں