ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلمنٹری فی میل کی ہٹ دھرمی، اساتذہ پریشان

31 Aug, 2023 | 04:07 PM

جنید ریاض : ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلمنٹری فی میل کی ہٹ دھرمی، کنٹریکٹ مکمل ہونے کے باوجود خواتین اساتذہ کے مستقلی کے آرڈرز جاری نہ ہوسکے، خواتین اساتذہ پریشان ہوگئیں۔
 تین سال کا کنٹریکٹ مکمل ہونے کے باوجود خواتین اساتذہ کے مستقلی کے آرڈرز جاری نہیں کیےگئےہیں۔خواتین اساتذہ ڈی ای او ایلمنٹری فی میل غزالہ شاہین کے دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور ہیں۔خواتین اساتذہ کا کہنا ہے ڈی ای او ایلمنٹری آفس کے متعدد چکر لگائے۔ مستقل نہیں کیا جارہاہے، مستقل نہ کرنے پر خواتین اساتذہ کی تنخواہیں بند ہونے کا خدشہ ہے۔سی ای او ایجوکیشن لاہور پرویز اختر خان نے معاملےکا نوٹس لے لیا ہے۔اور خود انکوائری بھی شروع کردی ہے۔

مزیدخبریں