چینی کی قیمت بڑھنے کی بڑی وجہ سامنے آ   گئی

31 Aug, 2023 | 11:56 AM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) چینی کی قیمت بڑھنے کی بڑی وجہ سامنے آ   گئی،ملک میں شدید مہنگائی کے باوجود شوگر ملز مافیا اپنی من مانی کرنے سے باز نہیں آ رہا، حکومت بے بس ہو گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق کراچی میں چینی کی فی کلو قیمت 180 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ شوگر مافیا نے سستی چینی بیرون ملک بھجوا کر اربوں کا منافع کما لیا، 8 لاکھ ٹن چینی صرف افغانسان بھجوائی گئی۔ 

بیرون ممالک بھجوانے پر پاکستان میں چینی کی کمی ہو گئی اور اس وجہ سے  قمیتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ منافع خور مافیا اب ملک میں جو چینی موجود ہے اس کی قیمت میں اضافہ کر کے بھی کروڑوں کا منافع کما رہا ہے۔ چینی کی قیمت بڑھنے کی وجہ ذخیرہ اندوزی، سٹے بازی اور سمگلنگ سامنے آئی ہے۔

مزیدخبریں