کاہنہ ، 24 سالہ لڑکی کی خودکشی ، سبزہ زار میں نوجوان پھندے سے جھو ل گیا

31 Aug, 2023 | 11:38 AM

عابدچو دھری :سبزہ زار ،کاہنہ کے علاقوں میں دو افراد نے خودکشی کر کے زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

پولیس کے مطا بق سبزہ زار کے علاقہ کھاڑک نالہ کے قریب 22 سالہ نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کر لیا، 22سالہ احسان نے نامعلوم وجوہات پر پھندا لے لیا ۔

دوسر ی جا نب کاہنہ کے علاقہ شہزادہ گاؤں میں 24 سالہ لڑکی نےخودکشی کر لی ، پولیس کا کہنا ہے کہ24 سالہ ثنا گھریلو جھگڑے پر دل برداشتہ ہو کر پنکھے سے جھول گئی۔ 

مزیدخبریں