ویب ڈیسک :محکمہ داخلہ نے سٹیج ڈراموں میں فحاشی اور عریانی پھیلانے کے الزامات پر اداکاراؤں کی معافی مسترد کردی، جبکہ پرسنل ہیرنگ کیلئے طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ نے پرسنل ہیرنگ کیلئے ستارہ تھیٹر کی سٹیج ڈانسر تبسم شریف سمیت اداکارہ نایاب خان ، شیلا چوہدری اور ایان اختر کو 5 ستمبر کو طلب کر لیا گیا ،جبکہ ان کی معافی بھی مسترد کردی۔محکمہ داخلہ نے تماثیل تھیٹر کے پروفیسر قیصر ثناء اللہ کی معافی بھی مسترد کرکے انہیں یکم سمتبر کو پرسنل ہیرنگ کے لئےطلب کر لیا۔
خیال رہے کہ ان اداکاراؤں پر سٹیج ڈراموں میں فحاشی اور عریانی پھیلانے کا الزام ہے۔