پولیس کا منشیات فروشوں اورپیشہ ور بھکاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن جا ری

31 Aug, 2023 | 09:55 AM

فا ران یا مین : سٹی ڈویژن پولیس کا پیشہ ور بھکاری،منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن,منشیات کی روک تھام کیلئے مؤثر اقدامات اور آگاہی مہم جاری ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق پیشہ ور گداگروں ،منشیات فروشی کرنےوالوں کو گرفتار کرلیاگیا،پولیس کی جانب سے اہم مقامات پر آگاہی بینرز آویزاں کئے گئےہیں ۔

ہاٹ سپاٹ ایریاز میں پولیس کی جانب سے کیمپ لگائے گئے،رواں ماہ کے دوران 253منشیات فروشوں کو گرفتار کیاگیا،ملزمان کو تعلیمی اداراروں کے گردونواح سمیت مختلف مقامات سے گرفتار کیاگیا،ملزمان سے222کلو چرس،4370گرام ہیروئن،1020گرام افیون برآمد،ملزمان سے5کلو سے زائد آئس،119کلو بھنگ اور 1161لیٹر شراب برآمدہو ئی ۔
عادی اور پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف 146 مقدمات درج کئے گئےہیں ۔


 
 
 

مزیدخبریں