ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک کی خدمت کا موقع ملنامیرے لئے اعزاز کی بات ہے، ڈاکٹر شمشاد اختر کا وضاحتی بیان

Doctor Shamshad Akhtar clarification, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: نگراں وفاقی حکومت کی وزیر خزانہ شمشاد اختر نے قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں دیے بیان پر وضاحت جاری کر دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میرے قائمہ کمیٹی اجلاس میں دیے گئے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔

اپنے وضاحتی وڈیو بیان میں ڈاکٹر شمشاد اختر  نے بتایا کہ میں نے  سینیٹ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں کہا تھا "کچھ لوگ کہتے ہیں کہ آپ نے اتنے مشکل حالات میں یہ چیلنج کیوں قبول کیا"۔

 نگران وزیر خزانہ نے کہا کہ میرے لیے یہ بڑے اعزاز کی بات ہے کہ مجھے اپنے ملک کی خدمت کرنے کا موقع مل رہا ہے۔ میں اپنی پوری کاوشوں سے اپنے ملک کی خدمت کروں گی۔


نگراں  وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا ٹویٹ

 نگراں وفاقی حکومت کے وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی ننے سماجی پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی ایک وڈیو کلپ شئیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمشاد اختر کے ایک بیان کی غلط تشریح کی گئی، جس کے باعث نگران وزیر خزانہ وضاحت جاری کرنا پڑی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے اپنے ٹویٹ میںوزیر خزانہ کا ویڈیو بیان بھی شیئر کیا جس میں انہوں ے کہا ، آج سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں بریفنگ کے دوران میرے ایک بیان کی غلط تشریح کی گئی۔ کچھ لوگ مجھے کہتے ہیں کہ آپ نے اتنے مشکل حالات میں یہ چیلنج کیوں قبول کیا۔ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ مجھے اپنے ملک کی خدمت کا موقع ملا۔میں اپنی بھرپور کاوشوں سے ملک کی خدمت کروں گی۔