سٹی42: نگراں وزیراعظم انوار الحق نے آج بجلی بلوں اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے حوالے سےفیصلے کرنے کے لئے اہم اجلاس طلب کر لیا ۔
اجلاس میں وزیر خزانہ ،وزیر توانائی، پیٹرولیم ڈویژن کے حکام اور دیگر شریک ہوں گے۔
اجلاس میں آئی ایم ایف سے رابطے اور عوام کو ریلیف دینے کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔
اجلاس کے بعد حکومت کی طرف سے بجلی بلوں میں ریلیف اور یکم ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے حوالے سے اعلان کیا جائے گا ۔
اجلاس پرائم منسٹر ہاوس میں 12 بجے ہو گا۔