(ویب ڈیسک)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) سے پاکستان کو 1 ارب 16 کروڑ ڈالر کی قسط موصول،اسٹیٹ بینک کی جانب سے آئی ایم ایف سے 1 ارب 16 کروڑ ڈالر کی قسط موصول ہونےکی تصدیق کردی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ آئی ایم ایف سے 1 ارب 16 کروڑ ڈالر کی قسط موصول ہوگئی ہے،اس سے اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ آئی ایم ایف بورڈ نے ساتواں اور آٹھواں جائزہ مکمل ہونے پر قسط جاری کی ہے۔