3 یونٹ کے استعمال پر 7 ہزار کا بل

31 Aug, 2022 | 07:52 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) کے الیکٹرک کے کارناموں میں ایک اور اضافہ،بند مکان پر کے الیکٹرک نے صرف تین یونٹ کے استعمال پر سات ہزار سے زائد کا بل بھیج دیا۔

تفصیلات کےمطابق کے الیکٹرک کا انوکھا کارنامہ سامنے آگیا، بند مکان پر سات ہزار سے زائد کا بل بھیج دیا گیا، بل میں صرف تین یونٹ استعمال ہونے پر کے الیکٹرک سات ہزار ایک سو چہتر روپے کا بل بھیج دیا، بل میں کیری فاروڈ چارجز کی مد میں تین ہزار چارسو بیس روپے لاگ دئیے گئے۔

فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دو ہزار نوسو پینتیس روپے لگا کر بھیجے گئے،صارف کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک سے رابطہ کرنے پر فیول ایڈجسٹمینٹ کی مد میں لگائے گئے چاجز کو ختم کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی مگر کیری فاروڈ چارجز زبردستی بھرنے کا کہا جارہا ہے۔

مزیدخبریں