اساتذہ کے لئے خوشخبری

31 Aug, 2022 | 06:58 PM

Imran Fayyaz

(جنید ریاض) پنجاب ٹیچرز یونین کے وفد کی سی ای او ایجوکیشن لاہور حبیب فاروقی سے ملاقات ،وفد نے اساتذہ کے مسائل سے آگاہ کیا۔
پنجاب ایجوکیشن کمپلیکس میں ہونیوالی ملاقات میں پنجاب ٹیچرز یونین کے وفد نے جنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی نے قیادت کی،اساتذہ کی بڑی تعداد بھی ملاقات میں موجود تھی،وفد نے سی ای او ایجوکیشن لاہور کو اساتذہ کے مسائل سے آگاہ کیا۔

سی ای او ایجوکیشن حبیب فاروقی نے کہا اکتوبر میں اساتذہ کی ان سروس پرموشن کی جائے گی۔اس حوالے سے اساتذہ سے درخواستیں بھی مانگ لی گئی ہیں۔ سی ای او ایجوکیشن کا کہنا تھا اساتذہ سے پرموشن کیلئے ستمبر میں درخواستیں وصول کی جائیں گی۔

مزیدخبریں