(ویب ڈیسک)بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے، جبکہ کوئٹہ، قلات اور گردونواح میں بھی زلزلہ آیا، لوگ کلمہ طیبہ کاورد کرتے سٹرکوں پر نکل آئے۔
تفصیلات کے مطابق سیلاب متاثرین کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا،بلوچستان کوئٹہ، قلات اور گردونواح میں زلزلے کی جھٹکے محسوس کئے گئے،زلزلے کا مرکزقلات سے15کلومیٹر جنوب مشرق میں تھا، زلزلہ پیما مرکز کا کہناتھا کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 34کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکزقلات کےجنوب, مشرق میں 15کلومیٹر دور ہے۔