ویب ڈیسک : اداکارہ عفت عمر نے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی مہم ٹیلی تھون پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا ہے کہ اگر 2 گھنٹے میں اربوں روپے جمع کر سکتے ہیں تو پھر قرضہ کیوں لیا اور 4 سال میں واپس کیوں نہیں کر سکے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سیلاب متاثرین کے لیے ایک مہم شروع کی ہے جس کا نام ٹیلی تھون ہے ۔ اس مہم کے ذریعے انہوں نے ایک ہی گھنٹے میں سیلاب زدگان کے لیے اربوں روپے جمع کر لیے جس پر اداکارہ عفت عمر نے سوال اٹھا لیا ۔ انکا کہنا ہے کہ اگر 2 گھنٹے میں اربوں روپے جمع کر سکتے ہیں تو پھر اپنے دور حکومت میں بیرون ملک سے قرضہ کیوں لیا اور 4 سال میں وہ قرضہ واپس کیوں نہیں کر سکے؟