(ویب ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے کھلے تیل اور گھی پر پابندی سے متعلق درخواست پر سماعت 5 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
تفصیلات کےمطابق سندھ ہائیکورٹ میں کھلے تیل اور گھی پر پابندی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ بتایا جائے کس قانون کے تحت ہول سیلرز کے گودام سیل کیے گیے ہیں، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی کہاں ہیں؟۔
سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی حلف نامہ برانچ گئے ہیں۔ سندھ ہائیکورٹ نے درخواست پر مزید سماعت 5 ستمبر تک ملتوی کر دی۔