ایس او پیز کی خلاف ورزی پر شادی ہالز بند

31 Aug, 2022 | 04:50 PM

Imran Fayyaz

(رضوان نقوی) پنجاب فوڈ اتھارٹی کا شالیمارٹاؤن میں شہنائی،التاج،جی ایم بینکوئٹ اور جنجوعہ میرج ہال پر چھاپہ،قوانین کی خلاف ورزی پرشادی ہالز ایس او پیز یقینی بنانے تک بند کردیئےگئے۔
 ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی شعیب خان جدون نے شالیمارٹاؤن میں شہنائی،التاج،جی ایم بینکوئٹ اور جنجوعہ میرج ہال کے خلاف کارروائی کی،قوانین کی خلاف ورزی پرشادی ہالز اصلاح تک بند کردیئے گئے۔پنجاب فوڈاتھارٹی نے لائسنس اور ورکرزکے میڈیکل سرٹیفکیٹس نہ ہونے پر کارروائی کی گئی۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ لائسنس کے بغیر خوراک کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔لائسنس کا مقصد خوراک کا کاروبار کرنے والوں کو قوانین کا پابند کرنا ہے۔ڈی جی نے کہاکہ لائسنس جاری کرنے سے پہلے فوڈ بزنس کو فوڈ اتھارٹی ٹیمیں چیک کرتی ہیں،حفظان صحت کےاصولوں پر پورا اترنے والے فوڈ بزنس کو ہی لائسنس جاری کیا جاتا ہے۔

مزیدخبریں