(ویب ڈیسک)پاکستان میں موبائل فون فروخت کرنے والی چینی کمپنی انفنکس نے زبردست خصوصیات حامل اپناایک اور نیا فون متعارف کرایا ہے، 4 جی بی ریم والے اس نئے موبائل فون کی قیمت بھی انتہائی کم ہے۔
تفصیلات کےمطابق ٹیکنالوجی کی دنیا میں نت نئے موبائلز مارکیٹ میں اپنی منفرد خصوصیات کے ساتھ فروخت کے لئے پیش کئے جارہے ہیں، مختلف کمپنیاں اپنی پروڈکٹس کو فروخت کرنے کے لئے صارفین کی توجہ کا مرکز بننے کے لئے اعلیٰ کوالٹی کے حامل موبائل سامنے لارہی ہیں۔پاکستان میں موبائل فون فروخت کرنے والی چینی کمپنی انفنکس نے ایک اور نیا موبائل لانچ کیا۔
انفنکس ہوٹ 8 میں 4 جی بی ریم رکھی گئی ہے، اس میں 1.8 جی ایچ زیڈ اوکٹا، کور میڈیاٹک ہیلو پی 22 کا پروسیسر شامل کیا گیا، یہ ایک درمیانی رینج والا فون ہے جس میں تقریباً وہی خصوصیات ہیں جو اس کے معیاری ورژن کی ہیں، پاکستان میں Infinix Hot 8 4GB کی قیمت اس کی مکمل HD+ ریزولوشن کی وجہ سے انتہائی پرکشش ہے،فون میں 4 جی بی ریم اور 64 جی بی سٹوریج ہے۔
6.5 موبائل کا ڈسپلے ہے جو 720x1600 پکسل کی ویڈیو چلانے کی صیلاحیت رکھتا ہے،تین کیمروں میں فرنٹ 13 میگا پکسل کا ہے، موبائل کی بیٹری 5000 ایم اے ایچ کی ہے جبکہ قیمت پاکستانی مارکیٹ میں 17 ہزار 999 روپے ہے۔