ویب ڈیسک : معروف بھارتی اداکار کمال راشد خان کو 2 سال پرانے متنازع ٹوئٹ کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے معروف اداکار کمال راشد خان کو ممبئی ایئرپورٹ پر پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ کمال راشد خان کو آج عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کمال راشد خان نے 2020 میں عرفان اور رشی کپور کے بارے میں متنازع ٹوئٹس کیے تھے جس کے بعد یووا سینا کے رکن راہول کنال نے شکایت درج کروائی تھی۔ کمال راشد خان متعدد بالی ووڈ فلموں بشمول منا پانڈے بیروزگار، دیش دروہی اور ایک ولن میں کام کرچکے ہیں لیکن پچھلے کچھ عرصے سے ان کی وجہ شہرت ان کی متازع ٹویٹ بنی ہوئی ہیں۔گزشتہ دنوں انہوں نے اپنی ٹویٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ انڈین ٹیم کے سابق کپتان وراٹ کوہلی کے ڈپریشن کی وجہ ان کی اہلیہ انشکا شرما ہیں تاہم سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد انہیں اپنی ٹویٹ ڈیلیٹ کرنا پڑی تھی۔