جنید ریاض : لاہور بورڈنےمیٹرک کے دوسرے سالانہ امتحان کے لئے شیڈول جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق میٹرک کا دوسرا سالانہ امتحان 6 اکتوبر سے لیا جائے گاامیدوار 12 ستمبر تک سنگل فیس کے ساتھ داخلہ بھیجوا سکیں گےڈبل فیس کے ساتھ 16 ستمبر کو داخلہ فارم وصول کئے جائیں گے۔
ٹرپل فیس کے ساتھ 19 ستمبر تک داخلہ فارم وصول کیے جائیں گےمذکورہ تاریخوں کےبعدکسی بھی امیدوار کاداخلہ وصول نہیں کیاجائیگاامیدوار اپنے داخلے آن لائن بھجوا سکیں گے۔
واضح رہے کہ چیئرمین لاہور بورڈ پروفیسر ڈاکٹر مرزا حبیب نے کہا ہے کہ رزلٹ سو فیصد سرکاری اساتذہ نے تیار کیا، امتحانی نظام میں ریفارمز لارہے ہیں، 10 مئی سے 11 جون تک امتحان کا سلسلہ جاری رہا، رزلٹ آن لائن اور بذریعہ ایس ایم ایس معلوم کیا جاسکے گا۔