(ویب ڈیسک) مریم نواز کا سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی کیلئے دورہ فاضل پور، مریم نواز دوران خطاب لڑکھڑاگئیں، مریم نواز کو کیپٹن صفدر نے سہارا دیا، واقعہ کی ویڈیو 24 نیوز کو موصول ہوگئی۔
تفصیلات کےمطابق سیلاب متاثرین کے دکھ درد میں شریک اور ان کی امداد کے لئے مریم نواز ملک کے مختلف علاقوں کا دورہ کررہی ہیں، دورہ فاضل پور کے دوران ان کے ساتھ ناخوشگورا واقعہ پیش آیا، مریم نواز کا سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لئے دورہ فاضل پور پہنچیں اور دوران خطاب لڑکھڑاگئیں، پیچھے کھڑے ان کے خاوند کیپٹن(ر) صفدر نے سہارا دیا، مقامی لیگی کارکنان نے مریم نواز کو کرسی مہیا کی، مریم نواز نے باقی خطاب کرسی پر کھڑے ہو کر کیا، واقعہ کی ویڈیو 24نیوز کو موصول ہوچکی ہیں۔