ویب ڈیسک : پاکستانی اداکارہ رابعہ کلثوم کی والدہ پروین اکبر نے اپنی بیٹی کو شوبز انڈسٹری میں آنے سے قبل منع کیا تھا کیونکہ وہ نہیں چاہتی تھیں کہ جو چیزیں انہوں نے فیس کی ہیں انکی بیٹی کو کرنی پڑیں ۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ رابعہ کلثوم کی والدہ پروین اکبر وہ اداکارہ ہیں جنہوں نے تھوڑے ہی عرصے میں شوبز انڈسٹری میں اپنا نام کمایا اور شروع میں بہت سی مشکلات کا سامنا کیا لیکن آہستہ آہستہ انہوں نے اپنی اداکاری سے اپنے مداحوں کا دل جیت لیا ۔
حال ہی میں ایک انٹرویو میں رابعہ کلثوم نے بتایا کہ جب وہ ڈراما انڈسٹری میں آنا چاہتی تھیں تو انکی والدہ نے انکو منع کیا تھا کیونکہ وہ نہیں چاہتی تھیں کہ جو چیزیں انہوں نے فیس کی ہیں انکی بیٹی کو بھی کرنی پڑیں ۔ جس دور میں اداکارہ پروین اکبر نے اداکاری شروع کی تھی اس دور میں لڑکیوں کا کام کرنا معیوب سمجھا جاتا تھا اسی لیے ان کے دل میں ڈر تھا کہ انہوں نے جن چیزوں کا سامنا اپنے زمانے میں کیا ہے یا جن حالات سے وہ گزری ہیں، ان چیزوں اور حالات سے میری بیٹی کو بھی گزرنا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہر کام کرنے والی عورت کے مختلف تجربات ہوتے ہیں، کسی کے مثبت تو کسی کے منفی، اگر اس نظریے کو لے کر بات کریں تو میں اپنی والدہ کے فیصلے سے متفق ہوں ، ان کا فیصلہ اس وقت بالکل صحیح تھا جس وقت میں نے آنے کی خواہش ظاہر کی تھی، یہ ہی بنیادی وجہ تھی اور میں اس کا بہت احترام کرتی ہوں۔