(مانیٹرنگ ڈیسک) سنڈریلا کی کہانی میں کدوں کی گھوڑا گاڑی تو آپ نے دیکھی ہوگی اب حقیقت میں ایک شخص نے کدو کی کشتی بنا لی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق کدو کی کشتی پر تن تنہا نبراسکا سے تعلق رکھنے والے ہینسین نے دریائے میزوری میں 38 میل کا سفر طے کیا، کدو کی کشتی میں اس طویل ترین سفر نے گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا، بھاری بھر کم کدو پر سوار ہینسین نے یہ ریکارڈ اپنی 60 ویں سالگرہ پر بنایا، ہینسین دریائے میزوری میں سفر کرتے ہوئے جہاں جہاں سے گزرے، لوگوں نے ہاتھ ہلا ہلا کر ان کی حوصلہ افزائی کی۔
میڈیا سے گفتگو میں ڈوانے ہینسین نے بتایا کہ وہ کئی سال سے کدو کی نگہداشت کر رہے تھے اور انہوں نے اس کدو کا نام برٹا رکھا تھا، اس کدو کا وزن 846 پونڈ ہے۔
ویڈیو دیکھنے کیلئے لنک پر کلک کریں
https://rivercountry.newschannelnebraska.com/clip/15339913/pumpkinpaddlepkg082722