عالمی مارکیٹ: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزیدکمی

31 Aug, 2022 | 01:01 PM

ویب ڈیسک:خام تیل کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری، عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ایک مرتبہ پھر   کم ہو گئیں۔

  تفصیلات کے مطابق  برطانوی خام تیل برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں 7 ڈالر تک کمی ہوئی جس کے بعد برینٹ کروڈ آئل کی فی بیرل قیمت 97 اعشاریہ 86 ڈالر ہوگئی۔

 امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 6 اعشاریہ 17 ڈالر فی بیرل کمی کے بعد 91 ڈالر ہوگئی ہے۔

 خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی، برینٹ آئل کی قیمت 4.9فیصد کم ہوکر 97.94ڈالر فی بیرل جبکہ  امریکی خام تیل 5.4فیصد کم ہوکر 91.83ڈالر فی بیرل ہوا تھا۔

 دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت کم ہونے پراوگرا  کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی  نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر کو کیا جائے گا،برنٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 100.99 ڈالرفی بیرل ہے, ڈبلیوٹی آئی منڈی میں خام تیل کی قیمت 93.06 ڈالرفی بیرل ہے، اوگرا نے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ورکنگ کا آغازکردیا ہے۔

  ذرائع اوگرا کا کہناتھا کہ پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق اوگرا 2 تجاویز حکومت کو بھجواے گا،  گزشتہ ایک ماہ میں عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا،  گزشتہ 15 دن میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 90 ڈالر فی بیرل تک رہیں، عالمی منڈیوں کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کی تجویز دی جائے گی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر تک کمی تجویزکی جا سکتی ہے۔

   ٹیکسز بڑھانے کی صورت میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کی تجویز دی جاے گی، عالمی منڈیوں کے تناظر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کسی صورت نہیں بنتا، اوگرا نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی حتمی تجاویز حکومت کو بھجوادیں،وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا فیصلہ کرے گی، پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق  کل سے کئے جانے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں