ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پنجاب حکومت کا محکمہ تعلیم کے دفاتر سے متعلق اہم فیصلہ

  پنجاب حکومت کا محکمہ تعلیم کے دفاتر سے متعلق اہم فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) محکمہ تعلیم کے دفاتر لارنس روڈ سیکرٹریٹ منتقل کرنے کافیصلہ،آئندہ ماہ کے آخر تک دفاتر کی منتقلی کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔
 پنجاب حکومت نے اگلے ایک ماہ میں محکمہ ہائر ایجوکیشن اور محکمہ سکولز ایجوکیشن کے تمام دفاتر کو لارنس روڈ سیکرٹریٹ منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا،  چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے مذکورہ دونوں محکموں کو لارنس روڈ سیکرٹریٹ منتقل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق آئندہ ماہ کے آخر تک دونوں محکموں کے دفاتر کی لارنس روڈ منتقلی کا عمل مکمل کر لیا جائے گا,دونوں دفاتر ایک جگہ ہونے سے سائلین کے مسائل ایک ہی جگہ پر حل کرنے میں مدد ملے گی۔