وفاقی حکومت نے کامیاب پاکستان پروگرام اسمال لون اسکیم میں ضم کردیا

31 Aug, 2022 | 10:58 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان کا  نوجوانوں کو بااختیار بنانے کا پروگرام" کامیاب پاکستان پروگرام "کو "اسمال لون سکیم "میں ضم کردیا۔

دوسری جانب وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے نجی ٹی وی  کو بتایا کہ کامیاب پاکستان پروگرام کو وزیراعظم ’’ اسمال لون اسکیم‘‘ میں ضم کردیا گیا ہے۔ سابقہ حکومت نے کسانوں کے لیے 5لاکھ روپے کے بلاسود قرضوں کی منظوری دی تھی اس کے علاوہ حکومت کے پی پی کے تحت گھروں کی تعمیر کے لیے بھی قرضے فراہم کررہی تھی جسے اب بند کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف کے اعتراض کے بعد پی ٹی آئی کی حکومت نے بلاسود قرضوں کی اسکیم کا حجم 16کھرب روپے سے کم کرکے 228 ارب روپے کردیا تھا تاہم تین برس کے دوران کے پی پی کے مختلف اجزا کے تحت صرف 12 ارب روپے ہی تقسیم کیے جاسکے۔

 

مزیدخبریں