حکومت پاکستان کا غیرملکیوں کیلئے شاندار اسکیم کا اعلان

31 Aug, 2022 | 10:38 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزارت داخلہ نے ویزا ختم ہونے کے باوجود پاکستان میں مقیم غیرملکیوں کیلئے ایمنسٹی اسکیم کا اعلان کردیا ۔

ذرائع کے مطابق ایمنسٹی اسکیم  کے تحت زائد المعیاد ویزا کے حامل غیرملکی 31 دسمبر تک پاکستان چھوڑ سکتے ہیں,اسکیم کے تحت 31 دسمبر تک یہ غیرملکی اوور اسٹے چارجز، جرمانے سے مستثنیٰ ہونگے، اووراسٹے غیرملکی پاکستان آن لائن ویزا سسٹم پورٹل سے ایگزٹ پرمٹ لے سکتے ہیں, ایمنسٹی اسکیم کے طابق اووراسٹے بھارتی اور صومالی شہریوں کو ایگزٹ پرمٹ کیلئے وزارت داخلہ میں درخواست دینا ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایمنسٹی اسکیم سے استفادہ کرنے والوں کیخلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں کی جائے گی جبکہ 31 سمبر کے بعد اوور اسٹے پر کارروائی کی جائے اور ان افراد کو پاکستان آمد کیلئے بلیک لسٹ کردیا جائے گا۔

 

مزیدخبریں